Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فتح فلسطین میں بد امنی کی آگ بھڑکانا چاہتی ہے: یحی موسی

yahya-musa اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پارلیمانی بلاک اصلاح و تبدیلی کے رکن یحی موسی نے کہا ہے کہ محمود عباس کی جماعت فتح فلسطین میں بد امنی کا ہوا دینا چاہتی ہے- اتوار کے روز غزہ میں فتح کے رہنما عزام احمد کے اس بیان کو شدید تنقید کا کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ فتح کا پروپیگنڈ ہ فلسطین قوم کے مفاد نہیں بلکہ اسے ملک میں انارکی اور بد امنی کی آگ کو مزید بھڑکانے میں مدد ملے گی- اس سے قبل عزام احمد نے غزہ میں حماس کی آئینی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ حماس کی حکومت ختم کرنے کے لیے عوامی تحریک انتفاضہ چلائی جائے گی- ان کے اس بیان کے رد عمل میں یحی موسی کا کہنا تھا کہ فتح غزہ کی پٹی میں بد امنی پھیلانے کی تیاری کررہی ہے اور شہرسے نکالے کے تخریب کاروں کو دوبارہ لانا چاہتی ہے- انہوں نے کہا کہ فتح غزہ میں امن وامان کے قیام کا تسلسل برداشت نہیں کر رہی ، غزہ میں بد امنی اور انارکی اسرائیل کے عزائم میں شامل ہے جبکہ فتح اسرائیلی عزائم کی تکمیل کرنا چاہتی ہے- حماس کے راہنما نے کہا کہ فتح کی جانب سے فلسطینی حکومت کے خلاف جاری پروپیگنڈے سے فلسطینی جماعتوں کے درمیان مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا- انہوں نے کہا کہ حماس کے یوم تاسیس کے موقع پر عوام نے جس کثرت کے ساتھ حماس پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، اسے دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan