Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

’’فتح‘‘ دحلان کے اقدامات کی وضاحت پیش کرے: برہوم

palestine_foundation_pakistan_fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman51

اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان فوزی برھوم نے کہا ہے کہ فتح کے باغی لیڈر رہنما محمد دحلان کی خان یونس کارروائی سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا بھی اس کی جانب سے فلسطینی قوم پر ظالمانہ ایجنڈہ پاس کرنے اور اسکے قابض قوتوں کے ہم نوا ہونے کی ایک نئی دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دحلان کے اس عمل سے ان کا فلسطینی تحریک مزاحمت اور ان صہیونی ناپاک ایجنڈوں کا مقابلہ کرنے کی جد وجہد کو ختم کرنے کے ارادے واضح ہوتے ہیں۔

برہوم نے بروز منگل ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ دحلان اور اس کے رفقاء کے صہیونی دشمن کے ساتھ رابطے کھل کر سامنے آ چکے ہیں اور صہیونیوں کے متعلق ’’فتح‘‘ کی ناکام پالیسی بھی آشکار ہو چکی ہے۔

برہوم نے مطالبہ کیا کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے راستے میں مزاحم عناصر کا ٹرائل اور محاسبہ کیا جائے۔ مزاحمتی تحریک کے راستے میں روڑے اٹکانے والے مسئلہ فلسطین کے ساتھ بد دیانتی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے فتح سے مطالبہ کیا کہ وہ مجاہدین آزادی کے بارے میں دحلان کے موقف کی وضاحت پیش کرے اور حماس کی تحریک مزاحمت میں شریک ہو جائے۔

قبل ازیں وزارت داخلہ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ آج دحلان نے اپنے ایک انتہائی قریبی ساتھی سے خان یونس کے معاملے میں شریک افراد کے بارے میں معلومات طلب کی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan