Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے: اسماعیل ھنیہ

ismail-haniya4 فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے مصری تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اب غزہ میں کوئی سیاسی و معاشی منجھے نہیں بلکہ ماحول سرمایہ کاری کے لئے سازگار ہے اور حکومت نجی شعبہ میں ہونے والی سرمایہ کاری میں مداخلت نہیں کرتی- تاجروں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر نائب وزیراعظم اور معیشت زیادہ الزادا‘ وزراء کونسل کے سیکرٹری جنرل محمدعواد‘ لینڈ اتھارٹی کے سربراہ فارس ابومعمر اور مرکز برائے اطلاعات کے سربراہ حسن ابو حشیش بھی موجود تھے- انہوں نے وفد کو خوش آمدید کہا اور فلسطینیوں کو درپیش چیلنجز سے متعلق ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر طرح کی انتظامی قانونی اور سکیورٹی سہولیات فراہم کرے گی- ھنیہ نے واضح کیا کہ نجی شعبے میں شراکت دار بنتی ہے اور نہ ہی غیرملکی سرمایہ کاری پر دخل انداز ہوتی ہے- انہوں نے غزہ کی تعمیرنو کے لئے ذمہ دارانہ اور قانونی طریقے سے سرمایہ کاری کرنے والی تمام کمپنیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کریں گے-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan