Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے گرد باڑ لگانے پر اقوام متحدہ کا مصر پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ

egyptian-construction-of-a-steel-wall-along-its-borders-with-the-gaza-strip3 اقوام متحدہ کے فلسطین میں انسانی حقوق کے خصوصی نمائندے رچرڈ فولک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ سرحد پر دیوار تعمیر کرنا قابل مذمت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کی ناکہ بندی کے باعث فلسطینی عوام پہلے ہی شدید مشکلات سے دوچار ہیں اور دیوار کی تعمیر سے ان کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گا۔ رچرڈ فولک نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے پر مجبور کرنے کے لیے اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام سفارتی زبان نہیں سمجھتے، اس لیے اسرائیل پر پابندیاں عائد کیا جانا ضروری ہے۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیموں نے دیوار کی تعمیر کے خلاف یورپ بھر میں مصری سفارت خانوں کے باہر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ فلسطینی شہری غذائی ضروریات کے لیے مصری سرحد پر بنائی گئی سرنگوں پر انحصار کرتے ہیں اور اس دیوار کی تعمیر سے غزہ میں ضروری اشیاء کی فراہمی رک جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan