Connect with us

Uncategorized

غزہ کے لیے ایندھن کی بندش انسانیت کش جرم ہے۔۔ حماس

fawzi-barhoum-a-hamas-spokesman حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کا یورپی یونین سے غزہ کے پاور پلانٹس کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی بندش کا معاہدہ انسانیت کے خلاف جرم ہے جس سے لوگوں خصوصاً بیمار، خواتین اور بچوں کی زندگیاں داؤ پر لگ جائیں گی۔ مرکزا طلاعات فلسطین کو جاری کی جانے والی ایک پریس ریلیز میں حماس ترجمان نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد سے غزہ میں زندگی مفلوج ہو کر رہ جائے گی جس سے شدید ماحولیاتی اور انسانی تباہی کا خطرہ ہے۔انھوں نے کہا کہ یورپی یونین قانونی اور اخلاقی طور پر غزہ کے پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کی حمایت کرنے کی پابند ہے۔ ان کے مطابق یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ فلسطینی ااتھارٹی غزہ پر پابند ی کے حق میں رہی ہے بلکہ محمود عباس پہلے بھی مصری اور غزہ سرحد پر فولادی دیوار کی تعمیر اور غزہ وادی پر اسرائیلی حملوں اورمحاصرے کی حمایت کر چکے ہیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan