Connect with us

Uncategorized

غزہ کی ناکہ بندی کا خاتمہ مسلمان حکمرانوں کا فرض ہے: مہدی عاکف

muhammad-mahdi-akif-mursyid-am-ikhwanul-muslimin اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد مہدی عاکف نے عرب ممالک کے حکمرانوں کے نام کھلے خط میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ان کے کمزور مؤقف کی مذمت کی گئی ہے- محمد مہدی عاکف نے کہا ہے کہ مسلمان حکمرانوں کا مؤقف ان کے عوام کے مفادات سے کنارہ کشی پر مبنی ہے اور ان کے افعال علاقے کے مستقبل کے لیے خطرہ ہیں- مہدی عاکف نے ’’غزہ کی ناکہ بندی ختم کرو‘‘ کے عنوان سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سب سے اہم فریضہ غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانا، اسرائیل کے خلاف فلسطینی اتحاد، فلسطینی عوام کی امداد، بیت المقدس کو یہودیانے کے خلاف متحرک ہونا اور مسجد اقصی کی حفاظت ہے- مہدی عاکف نے مزید کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت کو مضبوط کرنا، امریکی ڈکٹیشن کو مسترد کرنا اور بے فائدہ تجویزوں کو نظر انداز کرنا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے- حکمرانوں کو جر أ ت مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکہ پر واضح کردینا چاہیے کہ بے سود مذاکرات جاری نہیں رکھے جاسکتے جن کا کوئی سرا ہی نہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan