Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کو اسرائیل کی جانب سے ایک بار پھر دھمکی

gabi-ashkenazi4 اسرائیل نے غزہ پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے- اسرائیلی چیف آف آرمی سٹاف گابی اشکنازی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے میزائل حملے روکنے کیلئے اگر ضرورت پڑی تو وہ طاقت کا استعمال کریں گے- گابی اشکنازی نے بئر سبع کے ایک سکول میں طلبہ کو خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فوج کو دفاع کا حق حاصل ہے- حماس کی طرف سے اگر بئر سبع پر میزائل حملے بند نہ کیے گئے تو وہ غزہ پر دوبارہ جنگ مسلط کر دیں گے- انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کے سربراہ ہونے کی حیثیت سے مغوی اسرائیلی فوجی گیلاد شالیت کی صحیح سلامت رہائی کے پابند ہیں- انہوں نے کہا کہ گیلاد شالیت کو رہا کرانا ان کی اولین ذمہ داری ہے اور وہ اس سلسلے میں دن رات کام کر رہے ہیں گیلاد شالیت کی رہائی کیلئے ثالثی ملک مصرسے بھی رابطے جاری ہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan