Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر حملوں میں تیزی، نیتن یاھو کا اگلے ماہ دورہ مصر، خدشات بڑھنے لگے

palestine_foundation_pakistan-benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-hosni-mubarak-egyptian-president

صہیونی ریاست اسرائیل کے سیاسی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اگلے ماہ مصر کا دورہ کرینگے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے تناظر میں اس دورے کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ عبرانی ریڈیو نے انتہائی اہم اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگلے ماہ نیتن یاھو کے دورے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، وہ اس دورے میں مصری صدر حسنی مبارک، مصری خفیہ اداروں کے سربراہ عمر سلیمان اور وزیر خارجہ احمد ابوالغیظ سے ملاقات کرینگے۔ یہ دورہ ایک ایسے موقع پر کیا جا رہا ہے کہ جب اسرائیل غزہ پر حملوں میں بھی تیزی لا چکا ہے جس پر تجزیہ کاروں کو وہ وقت یاد آ رہا ہے جب دسمبر 2008ء کے اواخر میں غزہ پر غارت گری سے کچھ روز سابقہ اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی نے قاھرہ کا دورہ کیا تھا، اس کے بعد یہ بات بھی آشکار ہو چکی ہے کہ مصر کو حملے سے پہلے ہی اس کی خبر تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan