Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر جارحیت کی صورت اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: خامنہ ای

khaled-mishaal-meet-with-ayatullah-syed-ali-khamenei-spirirual-leader11 ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ پر جارحیت کی صورت میں اسرائیل کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کو بچانے کا واحد راستہ مزاحمت اور ثابت قدمی ہے۔ تمام مشکلات اور اسرائیلی مظالم کے باوجود کامیابی فلسطینی مجاہدین کی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل کے استقبال کے موقع پر کیا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے سیاسی کھیل اور چیلنجز کے مقابلے میں ثابت قدم رہنے پر حماس کے رہنماؤں کی تعریف کی۔ انہوں نے مسئلہ فلسطین کی ہرممکن مدد کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مسئلہ فلسطین کو اپنا مسئلہ سمجھتا ہے۔ فلسطینیوں کی حمایت اور مدد اسلامی اور قانونی فریضہ ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ایران کے خلاف عالمی طاقتوں کی دشمنی کی اہم وجہ مسئلہ فلسطین ہے اگر ایران فلسطین کے حوالے سے اپنے مؤقف میں لچک پیدا کرے تو اس کے دشمن کم ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مسئلہ فلسطین کا جلد صحیح حل نکال لیا جائے تو امت مسلمہ کی بہت سی مشکلات کم ہو جائیں گی۔ اس موقع پر حماس کے پولٹ بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایران کے مؤقف کو قابل قدر قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan