Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پر اسرائیلی غارت گری میں ایک فلسطینی شہید، چار زخمی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-injured-1

اسرائیلی طیاروں کی جانب سے غزہ کے جنوبی ضلع رفح کی سرحد پر موجود ایک سرنگ پر بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور چار زخمی ہو گئے، جبکہ ایک دوسرے حملے میں بہت سے افراد بمباری کا نشانہ بننے سے بچ گئے، بمباری ہفتہ کے روز سے جاری اسرائیلی بمباری کے سلسلے کی ہی ایک کڑی تھی۔ فلسطین کے میڈیکل ذرائع نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کو بتایا کہ بمباری میں شہید ہونے والے ورکر 35 سالہ خالد عبد الکریم الخطیب کی لاش کو سرنگ سے نکال لیا گیا ہے۔ اسی طرح رفح کی سلام کالونی کی سرنگ پر اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو بھی بچا لیا گیا۔ میڈکل عملے نے حملے کے فورا بعد زخمیوں کو نکال لیا جس کے بعد عملے نے بقیہ تین زخمیوں کو تلاش کا کام جاری رکھا، بعد ازاں ان میں سے ایک شہید ہو گیا اور دوسرے دو کو بچا لیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے رات گئے مشرقی غزہ میں شہداء کے قبرستان پر ایک اور فضائی حملہ کیا جس کا مقصد فلسطینیوں کی ایک جماعت کو نشانہ بنانا تھا تاہم سارے فلسطینی اس حملے سے خود کو بچانے میں کامیاب رہے۔ آرمی میڈیکل سروس کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھ ابوسلیمہ نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو دیے گئے اپنے خصوصی بیان میں بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے ہفتہ کی رات غزہ پر تین حملے کیے، پہلا حملہ مشرقی خان یونس کے علاقے ابوطعیمہ کی خالی اراضی پر کیا گیا جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ دوسرا حملہ رفح کی سلام کالونی میں ایک سرنگ پر کیا گیا جس میں ایک شخص زخمی اور تین لاپتہ ہو گئے تھے۔ تیسرے حملہ رفح کے یبنا کیمپ کے عبد جبر نامی علاقے پر کیا گیا جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں تین سرنگوں اور القسام بریگیڈ کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا تھا اور یہ حملے غزہ سے سنہ 1948ء میں قبضہ کیے گئے علاقوں کے ضلع نقب پر داغے جانے والے میزائل کے جواب میں کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan