Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں دھماکے میں ایک شہری شہید، 10 زخمی

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ ۔ فلسطین کے علاقے غزہ کے مشرق میں الزاویہ بازار کے قریب ایک رہائشی عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم ایک شہری شہید اور دس زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے نتیجے میں عمارت  اور اطراف میں موجود دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ دھماکہ غزہ شہر میں الزاویہ شہر میں ایک رہائشی عمارت میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص موقعے پر جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ شہری دفاع اور پولیس نے دھماکے کی انکوائری شروع کردی ہے۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کرنے کے بعد انہیں ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

شہری دفاع کے مطابق دھماکے کے بعد تین منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اس عمارت کی نچلی منزل میں گھس بھرائی کی ایک دکان بھی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan