Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں حماس کے تاسیسی جلسے میں عوام کا جم غفیر، فضاء اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی

palestine_foundation_pakistan-hamas-23rd

فلسطینی شہر غزہ کے وسط میں “الحضراء بریگیڈ گراٶنڈ” میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس ” کے منگل کو ہوئے تاریخ ساز تاسیسی جلسے میں حسب سابق فلسطینی شہریوں کی بڑی تعداد نے جمع ہو کر فلسطین اور حماس دشمن طاقتوں کے اس دعوے کو غلط ثابت کر دیا ہے کہ حماس عوامی قوت سےمحروم ہو چکی ہے.
منگل کو تاسیسی جلسے کے لیے غزہ کے وسط میں الخضراء گراٶنڈ کا انتخاب کیا گیا تھا. غزہ کے دور دراز اور قصبوں اور دیہاتوں سے شہری اپنی مدد آپ کے تحت خواتین اور بچوں کے ہمراہ شریک ہوئے. جلسے کی باضابطہ کارروائی شروع ہونےسے قبل ہی گراٶنڈ مکمل طور پر بھر چکا تھا جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا، جس پر بسوں پر قافلوں کی صورت میں آنے والوں کی گاڑیاں جلسہ گاہ سے بہت دور کھڑی گئیں اور پہلے سے پارک کی گئی گاڑیوں ہو ہٹا کر جلسے کے شرکاء کو بیٹھنے کے لیے جگہ تیار کر کے دی گئی.
جلسے کے دوران روح پرور مناظر بھی دیکھنے میں آئے، شہریوں کی بڑی تعداد فلک شگاف نعرے بلند کرتی جلسہ گاہ آتی رہی اور جلسےکے دوران تکبیر کے نعروں سے غزہ کی فضا گونجتی رہی. شرکاء نے اس موقع پر مقررین کو بھی نعروں سے بھرپور داد تحسین دی.
جلسے کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے. حماس کے چوکس دستے صبح ہی سے جلسہ گاہ کی طرف آنے والے تمام راستوں کا پہرہ کر رہے تھے تھے. غزہ سٹی پولیس نے بھی سیکیورٹی کے امور میں حماس کے مسلح دستوں کی معاونت کی.
دوسری جانب مبصرین نے حماس کے غزہ میں ہوئے جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دیا ہے. مبصرین کا کہنا ہے کہ سخت سردی کے موسم میں شہریوں کا اتنی بڑی تعداد میں گھروں سے نکلنا اور جلسے میں جم کر بیٹھنا اس امر کی دلیل ہے کہ حماس اب بھی پوری طرح فلسطینیوں کے دلوں میں بستی ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan