Connect with us

Uncategorized

غزہ میں تربیتی مشقوں کے دوران دو مجاہد شہید

palestinian-martyr3
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ سے تعلق رکھنے والے دو مجاہدین گذشتہ روز اس وقت جام شہادت نوش کر گئے جب وہ ایک جہادی معرکے کی تیاری کر رہے تھے۔

یہ واقعہ مجاہدین کے پاس موجود دھماکہ خیز مواد کے اچانک پھٹنے سے ہوا، جس کے باعث القسام بریگیڈ کے دو ارکان شدید زخمی ہو گئے، تاہم انہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جام شہادت نوش کر گئے۔

دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور القسام بریگیڈ نے شہید مجاہدین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔ حماس کی جانب سے دونوں شہداء کےاہل خانہ کو الگ الگ تعزیتی پیغامات بھی ارسال کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan