Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ :مصر کیلیے جاسوسی کے ملزم فلسطینی صحافی سے تحقیقات کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_palestinian-prisoner6

فلسطین میں صحافیوں کی ایک نمائندہ تنظیم”جرنلسٹ گروپ فارچینج” نے غزہ میں حماس کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بین الاقوامی نیوزایجنسی سے وابستہ رپورٹر سے ان الزامات کی تحقیقات کرے جن کے مطابق اس سے مصری انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ روابطہ کا انکشاف کیا گیا تھا.
صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں کسی صحافی کی جانب سے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ روابط رکھنے یا فلسطینیوں کی جاسوسی کرنے پر افسوس ہے. ایسے کسی بھی شخص سے مکمل تحقیقات کی جانی چاہئیں اور یہ بات سامنےلائی جانی چاہیے کہ آیا اس شخص نے ایسے کون سےقومی راز تھے جو کسی دوسرے ملک کےانٹیلی جنس اداروں کو فراہم کیے ہیں.
بیان میں فلسطینی حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ مصر کے لیے جاسوسی کرنے والے صحافی سے جلد ازجلد تحقیقات مکمل کرے تاکہ صحافی برادری کو اس طرح کی بدنامی سے بچایا جا سکے. بیان میں کہا گیا کہ کسی صحافی کی جانب سےدوسرے ملک کےساتھ جاسوسی کرنا نہایت خطرناک اقدام ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan