Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ سمندری حدود میں اسرائیلی فائرنگ سے فلسطینی مچھیرا شہید

palestine_foundation_pakistan_palestinian-fishermen-muhammad-mansur-baker

کی سمندری حدود میں ایک فلسطینی مچھیرا اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا، ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کے مطابق ساحلی کیمپ کے قریب 20 سالہ منصور بکر مچھلیوں کا شکار کر رہا تھا کہ صہیونی فوج کی جارحیت کا شکار ہو گیا۔ غزہ کی پٹی میں میڈیکل سروسز کے میڈیا کوآرڈینیٹر ادھم ابوسلمیہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ جمعہ کے روز علی الصبح ساحلی کیمپ کے رہائشی منصور بکر پر اس وقت اسرائیلی جنگی بوٹ سے فائرنگ کر دی گئی جب وہ معمول کے مطابق مچھلیوں کے شکار میں مصروف تھے۔ابوسلمیہ نے مزید بتایا کہ شہری بکر کے جسد خاکی کو کمال عدوان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan