Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ حکومت کا شہریوں سے فلسطین سے حلف وفاداری کا حصول

palestine_foundation_pakistan_palestinian-flag6

اسرائیل کے محاصرہ زدہ فلسطینی شہر غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی آئینی حکومت نے صہیونی ریاست کی طرف سے یہودی ریاست کے ساتھ وفاداری کے لیے حلف کے قانون کی منظوری کے جواب میں فلسطینیوں سے اپنے وطن کے ساتھ وفاداری کا عہد لیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق غزہ میں منعقدہ ایک تقریب میں حکومت اعلیٰ شخصیات، ممتاز سیاسی راہنما، دانشور اورہر شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی. اس موقع پرتمام افراد نے حلف اقرار کیا کہ وہ ہرصورت میں سرزمین فلسطین کو فلسطینی قوم کا وطن قرار دینے کی سعی وجہد جاری رکھیں گے.
حکومت کی جانب سے جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں فلسطین سے قانون وفاداری کی منظوری کے سلسلہ میں مزید آگاہی پیدا کی جائے گی۔ غزہ کے تمام تعلیمی اداروں اور دیگر اہم اداروں کے زیراہتمام تقاریب کا انعقاد کر کے شہریوں سے فلسطین کے ساتھ وفاداری کا حلف لیا جائے گا.
خیال رہے حال ہی میں اسرائیلی کابینہ نے ایک نسل پرستانہ قانون کی منظوری دی ہے جس کے بموجب اسرائیل میں رہنے والے ہر شخص کو اسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم کرنا ہو گا.اسرائیل کے اس نسل پرستانہ قانون کا مقصد فلسطینی شہریوں کو حق شہریت سے محروم کرنا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan