Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ کے شہداء کے لواحقین کی فریضہ حج کی سعادت کے لیے انتظامات

dr-mohammed-awad فلسطین کی آئینی حکومت غزہ جنگ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے حج کے ناموں کی چھانٹی کررہی ہے – کابینہ کے سیکرٹری ڈاکٹر محمد عوض نے کہاہے کہ عازمین حج کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا- واضح رہے کہ فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ کو ایک خط میں غزہ کے حامیوں کی تعداد میں اضافے کی درخواست کی تھی تا کہ غزہ جنگ میں شہداء کے ورثاء حج کی سعادت حاصل کر سکیں – جنہوں نے اس درخواست کو قبول کرتے ہوتے مغربی کنارے اور غزہ سے دو ہزار مزید فلسطینیوں کو حج کی سعادت حاصل کرنے کی اجازت دی – ڈاکٹر محمد عوض نے واضح کیا کہ عازمین حج کے لیے رفح راہداری کھولنے کے حوالے سے مصری حکام سے رابطے جاری ہیں –

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan