Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ جنگ میں محفوظ رہنے والے فلسطینی بچوں کی پریس کانفرنس

gaza-children-press-conference غزہ جنگ میں زندہ بچ جانے والے فلسطینی بچوں کی زندگی ڈرائونی فلم کے منظر کی طرح ہو گئی ہے ۔ غزہ جنگ کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر فلسطینی ”قومی مہم ”نے غزہ جنگ میں بچ جانے والے بچوں کی پریس کانفرنس منعقد کی ۔ جس میں بچوں نے واضح کیا کہ ان کی زندگیاں ڈراؤنی فلموں کا روپ دھار گئی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فلسطینی خون بہت سستا ہوگیا ہے۔ بچوں پر تشدد ایک معمولی بات ہے ۔ فلسطینی بچوں نے اسرائیلی رہنماؤں کو جنگی جرائم کے الزام میں عدالت کے کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالخصوص ان پائلٹوں کو عبرت ناک سزا دی جانی چاہیے جنہوں نے ہر چیز کو نشانہ بنایا ۔ انہوں نے بچوں کے لئے کام کرنے والے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے معصوم بچوں کی حفاظت کے لئے فوری منصوبہ بندی کریں اور انہیں نفسیاتی مدد فراہم کریں ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan