Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ، مغربی کنارے کے متفقہ انٹرمیڈیٹ نتائج مصالحت کی طرف پیش رفت: بحر

palestine_foundation_pakistan_dr-ahmed-bahr-the-first-deputy-speaker-of-the-palestinian-legislative-council-plc14

فلسطینی مجلس قانون سازکے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر احمد بحر نے کہا ہے کہ متعدد رکاوٹوں کے باوجود قومی مفادات اور مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے غزہ اور مغربی کنارے میں ایک ساتھ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کو فلسطینی مصالحت کی جانب پیش رفت قرار دیا۔ بحر نے مغربی کنارے میں انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی مشکلات کے باوجود راستے سے پیچھے ہٹنے یا کسی بھی سمجھوتے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ درد و الم کی تاریک رات سے ہی فتح کی صبح اور امید کی کرنیں نمودار ہوتی ہیں، اسی طرح ایک چیلنج کے گہرائی سے دوسرا چیلنج سامنے آتا رہے گا حتی کہ فلسطینی مصالحت کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوجائے گا۔ آج ہم نے ایک بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لیے قوم نے بڑی جدوجہد کی ہے تب جا کر یہ شاندار نتائج حاصل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں ایک ساتھ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان ایک بڑی کامیابی ہے اسے علاقائی، ملکی اور عالمی سطح پر ایک مثال بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے انٹرمیڈیٹ کے متفقہ نتائج کو فلسطین کے داخلی اتحاد اور فلسطینی مصالحت کے لیے انتہائی خوش کن قرار دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan