Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ، حج فیس 1600 دینار مقرر، تمام تیاریاں مکمل ہیں، محکمہ اوقاف

hajj-gaza غزہ میں فلسطینی وزارت اوقاف نے رواں سال عازمین حج کے لیے فی کس 1600 اردنی دینار فیس مقرر کی ہے۔ وزارت اوقاف کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے حجاج کرام کو ہر قسم کی سہولیتں فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے ہیں۔ غزہ کے عازمین حج کو العریش گزر گاہ سے اردن بھیجا جائے گا جہاں سے وہ ہوائی جہاز سے جدہ جائیں گے اور وہاں سے مکہ مکرمہ کے کیے روانہ ہوں گے۔ بیان میں غزہ کے عازمین حج سے کہا گیا ہے کہ وہ حکومت کی مقرر کردہ فیس اور اپنی سفری دستاویزات ایک ہفتے کے اندر اندر مکمل کریں تاکہ انہیں بھیجنے کے دیگر انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے غزہ کے حجاج کرام کے لیے مکہ مکرمہ میں رہائش گاہوں کی بکنگ بھی کرالی گئی ہے۔ اور اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan