Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

غرب اردن کے فلسطینیوں کیلیےحماس رہنماکا خصوصی پیغام

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) خالد مشعل  نےغرب اردن اور القدس کے شہید ہونےوالے فلسطینیوں احمد زھران، زکریا بدوان، محمود حمیدان اور اسامہ اور یوسف صبح کے اہل خانہ سےبھی ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بر سر پیکار اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے بیرون ملک امور کے سربراہ خالد مشعل کی جانب سے دو روز قبل غرب اردن میں صہیونی فوج کے ہاتھوں ہونے والی فلسطینی نوجوانوں کی شہادتوں کے بعد شہریوں سے قابض دشمن کے مظالم کے خلاف کھڑے ہوجانے اور فلسطینی مجاھدین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی خصوصی پیغام میں اپیل کی گئی ہےاور ان سے کہا ہے کہ ان کے اس اقدام کے نتیجے میں غرب اردن میں آزادی کی تحریک کو قابض دشمن کے خلاف موثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکےگا۔

تحریک کے رہنما خالد مشعل  نےغرب اردن اور القدس کے شہید ہونےوالے فلسطینیوں احمد زھران، زکریا بدوان، محمود حمیدان اور اسامہ اور یوسف صبح کے اہل خانہ سےبھی  ٹیلیفون پر بات چیت کی۔

اس گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیںجانے دیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب قابض دشمن اور اس کی مسلح جارح افواج کو فلسطینی قوم پرمظالم کا جواب دینا ہوگا۔

واضح  رہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن اور القدس میں نہتے فلسطینیوں کے خلاف آپریشن کےدوران پانچ فلسطینیوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کر دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan