Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

علی گیلانی فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کی توانا آواز تھے: حماس

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) تحریک حریت کشمیر کے سرکردہ رہنما سید علی گیلانی کشمیریوں ہی کے لیے نہیں بلکہ فلسطینیوں کے حق میں بھی بلند ہونے والی بلند آہنگ وتوانا آواز تھے۔ ان کی رحلت سے غیر ملکی تسلط کے خلاف جدوجہد کرنے والی اقوام بالخصوص فلسطینیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم فلسطین اسماعیل ہینہ نے برصغیر کے شیخ احمد یاسین [سید علی گیلانی] کی رحلت پر کنوینر تحریک حریت جموں وکشمیر غلام محمد صفی سے ٹیلی فون پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

اسماعیل ہنیہ نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی جہد مسلسل کا عملی نمونہ تھے۔ انھوں نے اپنی ساری زندگی کشمیریوں کی آزادی کے لیے وقف کر رکھی تھی، جس کے خاطر انہیں قید وبند کی سختیاں برداشت کرنا پڑیں۔ مرحوم گیلانی دنیا میں ظلم کے خلاف برسرپیکار اقوام، بشمول فلسطینیوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے۔

حماس کے رہنما نے اس موقع پر سید علی گیلانی کے اہل خانہ، تحریک حریت جموں وکشمیر کی قیادت اور کشمیریوں کے نام ایک خط بھی تحریر کیا، جس میں مرحوم رہنما کی کشمیر اور فلسطین کے لیے شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ یہ خط کشمیری رہنما غلام محمد صفی کے توسط سے متعلقہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan