Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

علی اکبر ولایتی کا اسماعیل ہنیہ سے رابطہ، مزاحمتی جدوجہد کو سراہا

حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اتوار کی شام ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر برائے خارجہ تعلقات علی اکبر ولایتی کا فون آیا۔
فون کال میں جناب ولایتی نے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں فلسطینی عوام کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔
انہوں نے کہا: “ہم آپ کی مسلسل مزاحمت اور کامیابیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آپ نے مسلم دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔”
سینئر ایرانی سفارت کار نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے ایرانی مؤقف پر مبنی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی قومی جدوجہد کو سراہا گیا ہے۔
جناب ہنیہ نے فلسطینی عوام، مقصد اور مزاحمت کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ کی مسلسل حمایت کی تعریف کی۔
“ایران فلسطینی عوام اور مزاحمتی تحریک میں ایک مثالی دوست کا سا کردار ادا کرتا ہے۔” جناب ہنیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ فلسطینی عوام مسجد اقصیٰ کا دفاع جاری رکھیں گے۔
حماس کے اعلیٰ عہدیدار نے ولایتی کو مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan