Connect with us

Uncategorized

علامہ یوسف قرضاوی فلسطینی حق کا دفاع کر رہے ہیں :فلسطینی حکومت

sheikh-yousuf-al-qardawi1 فلسطینی آئینی حکومت نے عرب کے مشہور عالم دین علامہ یوسف قرضاوی کے خلاف ہرزہ سرائی کی مہم کی ذمہ داری فلسطینی صدر محمود عباس اور فتح کی مرکزی کمیٹی پرعائد کی ہے۔غزہ میں فلسطینی حکومت کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر حسن ابو حشیش نے کہا کہ یوسف قرضاوی کے خلاف مہم فلسطینی عوام کی نمائندگی نہیں کرتی۔ انہوں نے غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام یوسف قرضاوی کے موقف کی حامی ہے۔ علامہ یوسف قرضاوی عرب ممالک کی وہ شخصیت ہیں جو اپنے عمل اور قول کے ذریعے مسئلہ فلسطین کی خدمت کر رہے ہیں۔وہ قلم ، زبان اور عملی اقدامات سے فلسطینی حق کا دفاع کر رہے ہیں۔علامہ یوسف قرضاوی اس درخت کی مانند ہیں جسے لوگ پتھر مارتے ہیں لیکن وہ انہیں پھل دیتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan