Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عرب پارلیمنٹیرینز الائنس کا غزہ دورے کا اعلان

arab-parliamentary-union عرب پارلیمنٹیرینز الائنس نے غزہ کے محصورین سے اظہار یکجہتی کے لیے غزہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ حال ہی میں عرب پارلیمانی اتحاد کے چوتھے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے غزہ کی معاشی ناکہ بندی کی شدید مذمت کی اور اس کے فوری طور پر اٹھائے جانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پرفیصلہ کیا گیا کہ اراکین کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد جلد غزہ کے دورے پر جائے گا اور محصورین غزہ کے مسائل سے آگاہی کے بعد ان کے حل کے لیے اقدامات کرے گا۔ غزہ دورے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ دوسری جانب غزہ میں فلسطینی حکومت کی استقبالیہ کمیٹی برائے وفود نے عرب پارلیمنٹیرینزکے اعلان کے بعد ان کے استقبال کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ استقبالیہ کمیٹی کی جانب سے عرب پارلیمنٹیرینزکے غزہ دورے کےفیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کو غزہ کے محصورین کی زیادہ سے زیاہ مدد کو یقینی بنانے کے لیے مزی اقدامات کرنا چاہیئیں۔ بیان میں کہا گیا کہ یورپ پارلیمنٹیرینز کے بعد عرب ممالک کے حکومتی اراکین کا دورہ غزہ کا فیصلہ غزہ کے شہریوں کی مشکلات کم کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan