Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عرب حکمران اسرائیل سے تعلقات منقطع کریں، صحافی برادری کا مطالبہ

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کراچی پریس کلب کے سیکرٹری رضوان بھٹی اور اراکین نے  فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات میں کہا ہے کہ “فلسطین” فلسطینیوں کا وطن ہے اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے۔

سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کی زیرصدرات   “فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان “کی مرکزی سرپرست کمیٹی اراکین نے ہفتہ کے روز کراچی پریس کلب میں نو منتخب عہدیداروں سے ملاقات کی اور جذبہ خیر سگالی کے طور پر گلدستہ و مٹھائی بھی پیش کی اس دوران ان کے ہمراہ فلسطین فاؤنڈیشن  پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، پاکستان تحریک انصاف کےاسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، پاکستان مسلم لیگ نواز کے قاضی زاہد حسین، آل پاکستان سنی تحریک کے چیئر مین مطلوب اعوان قادری، حریت کانفرنس کے نمائندہ بشیر سدوزئی، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، پی ٹی آئی خواتین رہنما ارم بٹ، عائشہ کامران اور دیگر موجود تھے۔

 کراچی پریس کلب کے عہدیداروں میں سیکرٹری رضوان بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، رضوان راجپر، فاروق اسماعیل اور عزیز سانگھر موجود تھے۔

ملاقات میں شرکاء نے متفقہ طور پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کاز کی جدوجہد کو جاری رکھا جائے گا،  رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے، ” فلسطین” فلسطینیوں کا وطن ہے، عرب دنیا کے حکمران اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر کے فلسطینی کاز کو نقصان پہنچارہے ہیں۔

صیہونی ریاست اسرائیل کے ساتھ تعلقات بنانے والے عرب حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عرب حکمران قابض صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے فیصلے  پر نظر ثانی کریں اور مسلم اُمّہ کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے اسرائیل سے تعلقات ختم کریں۔

رہنماؤں اورکراچی پریس کلب کے عہدیداروں نےمقبوضہ “فلسطین” اور مقبوضہ “کشمیر” میں جاری صہیونی و بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور  تیس مارچ کو فلسطینی عوام سے یکجہتی کے لئے یوم ارض فلسطین منانے کا اعلان بھی کیا ۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران  نے فلسطین فاؤنڈیشن کے کردار کو سراہتے اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اپنے قیام کے پہلے دن سے ہی مسلسل انتھک جدوجہد میں مصروف عمل ہے کیا،

ملاقات کے بعد ” فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان” کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے تمام عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan