Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

عرب حکمرانوں کے اسرائیل کے ساتھ بڑھتے تعلقات تحریک آزادی قدس کے ساتھ خیانت ہے ۔ملتان میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

ملتان: (فلسطین نیوز ۔ مرکز اطلاعات ): فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے آل پارٹیز پریس کانفرنس ملتان پریس کلب میں منعقد ہوئی ، آل پارٹیز پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد سلیم راجہ، پاکستان عوامی تحریک

Mu

ملتان: (فلسطین نیوز ۔ مرکز اطلاعات ): فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام جمعۃ الوداع عالمی یوم القدس کی مناسبت سے آل پارٹیز پریس کانفرنس ملتان پریس کلب میں منعقد ہوئی ، آل پارٹیز پریس کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد سلیم راجہ، پاکستان عوامی تحریک

کے راؤ محمد عارف، مجلس وحدت مسلمین کے قاضی نادر حسین، متحد ہ قومی موومنٹ کے ایاز علی شیخ، معروف سماجی رہنما اور عالم دین قاری ابو بکر نقشبندی، شیعہ علماء کونسل کے سید مجاہد گردیزی سمیت پی ایل ایف ملتان چیپٹر کے محمد ثقلین، سید محمد علی اور سماجی کارکن عمیر رضا شریک ہوئے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی اور فلسطین کے مسئلہ کے حل تک جد وجہد جاری رکھیں گے انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ مسئلہ فلسطین کو سرکاری سطح پر اہمیت دی جائے اور یوم القدس کے اجتماعات سرکاری سطح پر منعقد کئے جائیں انہوں نے کہاکہ عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کر کے نہ صرف فلسطینیوں کی تحریک آزادی قدس کو نقصان پہنچا رہے ہیں بلکہ پوری مسلم امہ کے منہ پر سیاہ دھبہ نقش کر رہے ہیں ۔انہوں نے ملتان کے عوام سے اپیل کی کہ وہ یوم القدس کے اجتماعات میں بھرپور شرکت کریں اور عالمی سامراجی قوتوں امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan