Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عبد الستار مرحوم کے بیٹے فیصل ایدھی کا غزہ کے مسلمانوں کی امداد کا فیصلہ

کراچی ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہےجس کی امداد کے لیے فیصل ایدھی مصر کے راستےڈھائی کروڑ  کے قریب دوائیاں اور خوراک کی امداد فلسطین  لے جانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے فلاحی ادارےکے سربراہ عبد الستار ایدھی کےبیٹے اورموجودہ ایدھی فاؤنڈیشن کےسربراہ فیصل ایدھی نےغزہ پرنو روز سے جاری اسرائیلی بمباری سے زخمی اور بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کی امداد کےلیے  غزہ  جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

اس سلسلے میں انہوں نے فلسطین جانے کے لیےاپنا اور اپنے  بیٹے سعد ایدھی سمیت 5 افراد کے ویزے کی درخواست جمع کروا دی ہےاور ان کا کہنا ہے کہ ایدھی فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

 اسلام آباد میں ایدھی فاؤنڈیشن کے نمائندوں کی فلسطینی سفیر سے ملاقات کے بعد غزہ کی حالیہ صورت حال کے پیش نظر فلسطین میں دواؤں کی زیادہ ضرورت ہےجس کی امداد کے لیے فیصل ایدھی مصر کے راستےڈھائی کروڑ  کے قریب دوائیاں اور خوراک  کی امداد  فلسطین  لے جانا چاہتے ہیں۔

فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ حکومت سے سلسلے میں انہیں  کوئی امداد نہیں چاہیے، عوام کی مدد سے سب کر لیں گے۔

واضح رہے کہ  غزہ میں اسرائیل کی دہشتگردی کے نتیجے میں اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید اور 1200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ متعدد افراد بے گھر ہوچکے ہیں جس کے باعث اسرائیلی کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام پراحتجاج کا سلسلہ دنیا بھر میں پھیل گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan