Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس کی رعایتیں قابل مذمت ہیں: اردنی حق واپسی کمیٹی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-refugees1

اردن میں فلسطینی پناہ گزینوں کی حق واپسی کی کمیٹی نے کہا ہے کہ اردن میں موجود فلسطینیوں کی وطن واپسی پر مذاکرات کا کسی کو حق نہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کے مذاکرات کاروں کی جانب سے فلسطینی حق واپسی سے دستبرداری انتہائی مذمت ہے جس پر کسی صورت عمل نہیں کیا جا سکتا۔ کمیٹی نے ’’الجزیرہ‘‘ ٹی وی چینل کو موصول ہونے والی خفیہ سفارتی دستاویز میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی حق واپسی سے دستبرداری کو انتہائی شرمناک قرار دیا۔ کمیٹی کے مطابق فلسطینی پناہ گزین اس طرح کے کسی مذاکرات کو تسلیم نہیں کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ پناہ گزینوں کی واپسی کے ساتھ ساتھ ہم ان کو معاوضہ کی ادائیگی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں، اسرائیل کو چاہیے کہ وہ سالہا سال سے تکالیف میں مبتلا ان پناہ گزینوں کی حق تلفی کا معاوضہ بھی ادا کرے۔ کمیٹی نے فلسطینیوں کی وطن واپسی سے انحراف پر مشتمل کسی بھی طرح کی بات چیت اور منصوبے کو شدت سے مسترد کیا اور کہا کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور فلسطینیوں کے تمام قومی حقوق پر ثابت قدم رہیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan