Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کی جانب سے القسام بریگیڈ سے متعلق معلومات اسرائیلی فوج کو فراہم کرنے کا انکشاف

abbas-militia-pro-israel-87t64 رام اللہ میں انٹرنیٹ کے ذریعے فلسطینی صدر محمود عباس کے زیرکمانڈ ملیشیا کے کمپیوٹر سے حاصل ہونے والی دستاویزیات میں انکشاف ہوا ہے کہ عباس ملیشیا القسام بریگیڈ کے اراکین کی نقل وحرکت کی نگرانی اور مجاہدین سے متعلق معلومات اسرائیلی فوج کو فراہم کرتی رہی ہے- عباس ملیشیا کے زیراستعمال ایک لیپ ٹاپ سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ ملیشیا ایک منظم منصوبے کے تحت مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں القسام بریگیڈ کے اراکین کے اہم مراکز، ان کی سرگرمیوں اور حماس کی قیادت سے متعلق تفصیلی معلومات جمع کر کے نہ صرف خود کارروائیاں کرتی رہی ہے بلکہ یہ معلومات اسرائیلی فوج کو فراہم کرکے ان کے ساتھ کیے گئے سیکیورٹی تعاون پر عمل درآمد کرتی رہی ہے- اس سلسلے میں عباس ملیشیا مختلف طریقوں سے القسام بریگیڈ کے کارکنان، ان سے ملاقاتیں کرنے والے شہریوں کی تفصیلات، مجاہدین کی خفیہ ملاقاتوں، ان کے گھروں، رشتہ داروں ان کے پاس موجود اسلحہ اور سمیت دیگر ہر طرح کی معلومات اسرائیلی فوج کو فراہم کی جاتی رہی ہیں- عباس ملیشیا کے کمپیوٹر سے تین الگ الگ دستاویزات ملی ہیں، ان میں ایک دستاویز میں قابض صہیونی فوج اور عباس ملیشیا کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ وہ سیکیورٹی تعاون سے متعلق تمام معاہدوں کو صیغہ راز میں رکھیں گے، اور ان کی تفصیلات کسی صورت بھی میڈیا تک نہیں پہنچنے دیں گے، جبکہ دوسری دستاویز کے مطابق نومبر میں عباس ملیشیا کی اعلی کمان اور صہیونی فوجی افسروں کے درمیان ایک مشترکہ اجلاس میں حماس کے یوم تاسیس کی تقریبات روکنے کا معاہدہ طے پایا- اس معاہدے کے تحت فریقین کی جانب سے حماس کی قیادت سے متعلق معلومات کے تبادلہ کے ساتھ ساتھ ان کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتاریاں شامل تھیں

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan