Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کا کریک ڈاؤن جاری، حماس کے مزید 52 کارکن گرفتار

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel14

عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں حماس کے خلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ رام اللہ کی غیر آئینی حکومت نے مغربی کنارے کے تمام اضلاع سے حماس کے مزید 52 رہنما اور کارکن حراست میں لے لیے، اس طرح پچھلے چار روز میں اغوا شدہ حماس کے کارکنوں کی تعداد 650 تک پہنچ گئی ہے۔ عباس ملیشیا کے تازہ آپریشن میں ضلع جنین سے 05، قلقیلیہ سے 03، نابلس سے 11، طولکرم سے 04، سلفیت سے 13، رام اللہ سے 09، الخلیل سے 05 اور بیت لحم سے 02 افراد کو اغوا کیا گیا۔ واضح رہے کہ اسرائیل اور رام اللہ حکومت کے مابین مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں، چار روز قبل اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے ایک دلیرانہ آپریشن میں 04 اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کیا، جس کے بعد عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے نام پر پہلے سے جاری مزاحمت کاروں کے خلاف اپنا آپریشن تیز کر دیا ملیشیا چار روز کے قلیل عرصے میں اب تک حماس کے ساڑھے چھ سو کارکنوں کو اغوا کر چکی ہے۔ تاہم عباس ملیشیا کو تاحال الخلیل آپریشن کے مزاحمت کاروں کی گرفتاری میں کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا حماس کے گرفتار کارکنوں پر بہیمانہ تشدد کررہی ہے اور انہیں تفتیش کے دردناک مراحل سے گزارا جا رہا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan