Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا کا صہیونی انٹیلی جنس حکام کے ہمراہ الخلیل کی شاہراٶں پر گشت

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia3

مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فوج کےساتھ سیکیورٹی تعاون کے سلسلے میں صدر محمود عباس کی ملیشیا اور قابض فوج کا مشترکہ گشت جاری ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کی شام قابض صہیونی فوج اور عباس ملیشیا نے الخلیل میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی تلاش میں مشترکہ گشت کیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوجی جیپوں کے ہمراہ عباس ملیشیا کی “گلف” ماڈل کی فوجی گاڑیوں کو الخلیل شہر کی سڑکوں پر گشت کرتے دیکھا گیا ہے. عباس ملیشیا کی گاڑیاں صہیونی فوجی جیپوں کے آگے پیچھے رکھے گئی تھیں جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ عباس ملیشیا قابض فوجیوں کو گشت کے دوران سیکیورٹی فراہم کر رہی تھی. ادھر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شام قابض اسرائیلی فوجیوں نے شہر میں گشت کے دوران کئی مقامات پر ناکے لگا کر فلسطینیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی. الخلیل کے شمال میں عتصیون یہودی کالونی کے قریب کئی گھنٹے تک ناکے لگا کر فلسطینیوں کی گاڑیوں کی تلاشی لی جاتی رہی. عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج اور عباس ملیشیا دونوں اس کارروائی میں شریک تھیں. ادھر الخلیل کے جنوب میں صنعتی علاقے میں بھی قابض فوج اور عباس ملیشیا کی مشترکہ کارروائیوں اور گشت کی اطلاعات ہیں. عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج کے عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے ہمراہ جنوبی علاقوں میں نہ صرف سڑکوں پر گشت کیا بلکہ گھر گھرتلاشی کا سلسہ بھی جاری رکھا گیا، تاہم آخری اطلاعات آنے تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آیا تلاشی کی اس کارروائی میں کسی شخص کو گرفتار کیا گیا یا نہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan