Connect with us

Uncategorized

عباس ملیشیا نے مغربی کنارے سے القسام کا کمانڈر گرفتار کر لیا

abbase28099s-militias-kidnap-senior-qassam-leader-in-al-khalil اسرائیلی ریڈیو نے دعویٰ کیا ہےکہ مغربی کنارے میں سرگرم صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ فورسز نے القسام بریگیڈ کے ایک اہم کمانڈر کوگرفتار کر لیا ہے۔ ریڈیو رپورٹ کے مطابق عباس ملیشیا نے الخلیل میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مکان کی تلاشی شروع کی تو اس دوران وہاں پر موجود مسلح افراد نے مزاحمت کی، جس پر دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران عباس ملیشیا نے جھڑپ کے بعد وہاں پر موجود اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے اہم کمانڈر ایوب القواسمہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار کمانڈر اسرائیلی فوج کو بھی طویل عرصے سے مطلوب تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق عباس ملیشیا نے ہفتہ کی شب الخلیل میں یونیورسٹی کالونی میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا گیا۔ عباس ملیشیا نے الخلیل یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں بھی چھاپے ماے اور طلبہ اور دیگر عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا جنہیں بعد ازاں رہا کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan