Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے ایک صحافی سمیت حماس کے 14 اراکین گرفتار کر لیے

abbas-militia-pro-israel41 مغربی کنارے میں فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کا حماس کے اراکین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں الخلیل، جنین، طولکرم ، قلقیلیہ اور رام اللہ میں ایک صحافی معاذ معشل سمیت اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے نو اراکین کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں احمد طقاطقہ، عباد طقاطقہ، خالد عبداللہ اور مجاہد مراد کو اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ کی صبح کو عباس ملیشیا نے مغربی کنارے کے مرکزی شہررام اللہ میں کریک ڈاؤن میں ایک اخبار سے وابستہ صحافی معاذ مشعل کو حراست میں لے لیا، معاذ مشعل بھی تین مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوں میں پابند سلاسل رہ چکا ہے۔ عباس ملیشیا نے مختلف کارروائیوں کے دوران خواتین اور بچوں کو زد و کوب کیا جبکہ گھروں کی قیمتی اشیا کی توڑ پھوڑ بھی کی۔ عباس ملیشیا کی جانب سے گذشتہ تین برس حماس سمیت دیگر مزاحمتی اور مذہبی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں اب تک ایک ہزار سے زائد افراد کو مختلف جیلوں میں زیر حراست رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب شہریوں نےعباس ملیشیا کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گرفتاریوں اور شہریوں پر تشدد کا سلسلہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan