Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالم اسلام قبلہ اول کے دفاع کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا اعلان کرے:یوسف قرضاوی

qaradawi2 عالمی علماء اتحاد کے چیئرمین اور قطر کے مفتی اعظم ڈاکٹر یوسف القرضاوی نے مسلم دنیا کے حکمرانوں کی جانب سے قبلہ اول کے حوالے سے اختیار کردہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قبلہ اول کے خلاف یہودیوں کے سازشوں کو روکنے کے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ جمعۃ المبارک کو دفاع قبلہ اول کے حوالے مسلم امہ میں جوش خروش قابل تعریف تھا تاہم اسرائیلی جارحیت کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ ان کی جانب کی اپیل پر انڈونیشیا سے موریطانیہ تک جس یکجہتی کے ساتھ القدس اور قبلہ اول کی نصرت کے مظاہروں کا اہتمام کیا، وہ عالم اسلام کے حکمرانوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کے حملے اور نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں جانے سے روک کر اسرائیل قبلہ اول کی تقسیم کی طرف گامزن ہے، اس سے قبل الخلیل شہرمیں بھی حرم ابراھیمی کو بھی اسی طرح تقسیم کیا گیا۔ ڈاکٹر یوسف قرضاوی نے عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر کانفرنسوں کا اہتمام کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan