Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالم اسلام فلسطین میں اسلامی مقدسات کی حفاظت یقینی بنائے: فلسطین

palestine5 غزہ میں قائم وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی زیر قیادت فلسطینی حکومت نے اسرائیل کی طرف سے الخلیل میں مسجد ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کو یہودی آثار قدیمہ کا حصہ قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دونوں مذہبی مقامات کے مکمل تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اتوار کے روز فلسطینی وزیر مذہبی امور اور القدس کمیٹی کے رکن ڈاکٹر طالب ابو شعر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نیتین یاھو کی حکومت کی جانب سے حرم ابراھیمی اور مسجد بلال بن رباح کو یہودی آثار قدیمہ کا حصہ قرار دینا فلسطین میں اسلامی آثار قدیمہ اور مذہبی مقامات کے خلاف ایک سازش ہے، فلسطینی عوام اور حکومت اس سازش کو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی حکومت نے الخلیل میں مسلمانوں کے مرکز حرم ابراھیمی اور بیت لحم میں مسجد بلال بن رباح کو یہودیت میں تبدیل کرنے کا ناپاک عزم ظاہر کیا ہے۔ اس مذموم مقصد کے لیے صہیونی حکومت نے 50 لاکھ شیکل بجٹ بھی مختص کردیا ہے، جو نہایت خطرناک اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو یہودیت میں تبدیل کرنا اسرائیل کو یہودی ریاست میں تبدیل کرنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ ڈٓاکٹر طالب ابو شعر نے عرب ممالک اور عالم اسلام سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی فلسطین میں اسلامی آثار قدیمہ کے خلاف جاری سازشوں کا سختی سے نوٹس لیں اور انہیں روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan