Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عالمی قوانین اسرائیل کو لبنان کا جہاز روکنے کی اجازت نہیں دیتے: خضری

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-naji-el-ali-lebanese-ship2

غزہ محاصرہ مخالف کمیٹی کے سربراہ اور فلسطینی رکن پارلیمان ڈاکٹر جمال خضری نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کو طے شدہ پروگرام کے مطابق چند روز میں غزہ پہنچنے والے لبنان کے دو بحری جہازوں ’’مریم‘‘ اور ’’ناجی العلی‘‘ کو روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔ خضری نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ عالمی قوانین صہیونی ریاست کو دو بحری جہازوں پر حملے کی ہرگز اجازت نہیں دیتے۔ یہ دونوں جہاز عالمی بحری سفر کے قوانین کی پوری پاسداری کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جہاز، جن پر صرف انسانی ضروریات کی امدادی اشیا، رضاکار اور امریکی راہبات موجود ہیں، پر حملے کی اسرائیلی دھمکیوں سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انتہاء پسند یہودی فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے والے ہر فرد سے جنگ کے لیے تیار ہے۔ فلسطینی قوم کی مخالفت میں اسرائیل کسی بھی قوم کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو غزہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کرنے اور چار سال پر محیط 15 لاکھ فلسطینیوں کے ظالمانہ محاصرے کو توڑنے کا حق حاصل ہے۔ خضری نے کہا کہ نئی بحری جہازوں کی تحریک کی کوششوں سے معلوم ہوتا ہے کہ محاصرے میں نرمی کے اسرائیلی ارادوں سے کسی نے دھوکہ نہیں کھایا۔ انہوں نے کہا ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ کی طرح ان دو بحری جہازوں پر اسرائیلی حملے سے بھی خبردار کیا۔ محاصرہ مخالف کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل کا وجود غیر شرعی ہے اس نے ’’فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کر کے عالمی سمندری قوانین کی کھلی توہین کی ہے‘‘ اس نے عالمی پانیوں میں رضاکاروں اور بحری جہاز ’’امید‘‘ پر حملہ کر کے بھی اپنا ظالمانہ چہرے سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan