Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ظلم مٹنے کیلئے ہی ہے، فلسطین اور کشمیر کی آزادی یقینی ہے، صدیق الفاروق

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ فلسطینی  اور کشمیریوں کا ظلم و جبر سے حق وطینیت چھینا نہیں جاسکتا ہے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان  کے زیر اہتمام  عرب ممالک کے قابض صیہونی ریاست سے تعلقات  اور ان کے پاکستان سمیت خطے پر اثرات کے عنوان سے  منعقدہ ویبنا ر سے اپنے خیالات کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ آج کل پاکستان میں قابض صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بڑی خبریں آرہی  ہیں تاہم اس حوالے سے بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح کا دو ٹوک مؤقف ہمارے لیئے مشعل راہ ہے ، حضرت قائد اعظم محمدعلی جناح نے قیام پاکستان سے پہلے ہی فرمادیا تھا کہ اسرائیل مغرب کی ناجائز اولاد ہے ۔

انھوں نے کہا کہ یہودی حضرت موسیٰ علیہ سلام کی امت ہیں ہم ان کا اسرائیل پر جو جائز حق ہے اس کو تسلیم کرتے ہیں لیکن وہ فلسطینی مسلمان اور مسیحی جو فلسطین کے شہری ہیں ان کو برابری کا حق دیا جائے ہم فلسطینیوں کی واپسی کی مہم کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے اس مقصد کی جانب لوٹنا ہوگا جس کے لئے اس ارض پاک کو حاصل کیا گیا تھا ، ہم اس دین کے پیروکار ہیں جس نے دنیا سے غلامی کو ختم کیا غلاموں کو آزادی دی ، جب ہم صحیح طریقے سے اپنے دین پر عمل کریں گے تو ہم دنیاکو غلامی سے آزادکرائیں گے۔

صدیق الفاروق نے کہا کہ  مقبوضہ فلسطین سے مقامی فلسطینی مسلمانوں اور مسیحیوں کو نکالا گیا ، انھیں قتل کیا اور ان کی بستیوں کو مسمار کیا اور دیگر ممالک سے غیر قانو نی صیہونی آبادکاروں  کو لاکر مقبوضہ فلسطین میں بسایا گیا ان سب مظالم کے باوجود ان فلسطینی باشندوں کا ارض مقدس سے حق وطینیت چھینانہیں جاسکتا ہے ، فلسطین کو صیہونیوں کے پنجوں سے آزادی ملے گی یہ بات تو طے ہے اور فلسطینی واپس اپنے وطن جائیں گے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan