Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ظالمانہ اسرائیلی قانون ”غیر قانونی جنگجو”کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق مداخلت کرے

palestinian-prisoner2 فلسطینی وزارت برائے امور اسیران نے اسرائیلی قانون ”غیر قانونی جنگجو ” کے خاتمے کے لیے انسانی حقوق سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ قانون اسرائیلی حکومت نے 2002ء میں منظور کیا تھا اور اب اس کا اطلاق غزہ کے اسیران پر کرنا شروع کر دیا ہے۔ فلسطینی وزارت برائے امور اسیران کے میڈیا ایڈوائزر ریاض اشقر نے واضح کیا کہ بین الاقوامی قوانین اس طرح کے قانون بنانے کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ یہ قانون قیدیوں کے حقوق اور جنیوا معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ریاض اشقر نے کہا کہ اسرائیلی قانون ”غیر قانونی جنگجو”کی شقیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ کیونکہ اس قانون کے بعد فلسطینی اسیران کے لیے اپنا دفاع کرنا ممکن نہیں اورانہیں بغیر مقدمہ چلائے حراست میں رکھا جا سکے گا۔ ریاض اشقر کے مطابق اس اسرائیلی ظالمانہ قانون کی وجہ سے غزہ کے 9 ایسے اسیران صہیونی جیلوں میں ہیں جواپنی مدت قید مکمل کرچکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan