Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

طیارے کے حادثے پر اسماعیل ھنیہ کی لبنانی صدر اور وزیراعظم سے تعزیت

ismail-haneyya-palestinian-premier-and-michel-suleiman-lebanese-president فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے لبنانی صدر میچل سلیمان سے فون پر طیارے کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کی اور حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ منگل کے روز اسماعیل ھنیہ نے لبنانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کرے ہوئٓے کہا کہ فلسطینی عوام اور حکومت لبنانی قوم کے غم میں برابر کی شریک ہیں اور اس مشکل کی گھڑی کو فلسطینی اور لبنانی عوام کے لیے برابر سمجھتے ہیں۔ بعد ازاں اسماعیل ھنیہ نے اپنے لبنانی ہم منصب سعد حریری اور اسپیکر نبی بری سے بھی فون پر بات چیت کی اور ان سے فلسطینی حکومت، حماس اور پوری قوم کی جانب سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ پیر کے روز لبنان کے حریری ایئرپورٹ سے ایتھوپیا کا ایک طیارہ رن وے سے اٹھنے کے چند ہی منٹ بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ لبنان کے ساحل کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں عملے سمیت ایک سو کے قریب افراد سوار تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan