Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

“طرابلس کانفرنس میں حماس کی شرکت پر مصر کا بائیکاٹ”

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas11 مصری میڈ یا کےمطابق قاہرہ نے آئندہ ماہ مارچ کے آخر میں لیبیا میں ہونے والی عرب کانفرنس میں حماس کے وفد کی شرکت کی صورت میں کانفرنس میں شرکت نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کانفرنس مارچ کے آخر میں لیبیا میں منعقد ہوگی جس میں متعدد عرب ممالک شرکت کریں گے۔ مصر کے عربی روزنامہ”المصریون” کی رپورٹ کے مطابق قاہرہ حکام نے جمہوریہ لیبیا کو باضابطہ طور پرآگاہ کر دیا ہے کہ اگر طرابلس کانفرنس میں حماس کو شرکت کی دعوت دی گئی تو مصر کانفرنس میں شریک نہیں ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق مصر نے لیبیا پرواضح کیا ہے کہ طرابلس کانفرنس میں عرب حکومتوں کے نمائندوں اور سیاسی راہنماؤں کو دعوت دی جائے جبکہ مزاحمتی جماعتوں کو اس میں شریک نہ کیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan