Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی ریاست کا ایک اور فلسطینی کے تین منزلہ گھر کو مسمار کرنے کا حکم

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج فلسطینیوں کے آبائی گھروں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنےکا حکم دیتی ہےاورحکم عدولی کی صورت میں فلسطینیوں کو بھاری جرمانے اور طویل قید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

فلسطینی ویب سائٹ “القدس نیوز”کی رپورٹ کے مطابق قابض صیہونی فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے العیسویہ کے رہائشی عبد الرحمان عبید کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان کے تین منزلہ آبائی گھرکو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری طورپر مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے، نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر عبدالرحمان عبید ایک ہفتے کے دوران گھر کو مسمار کرنے میں ناکام رہےتو ان کو چار لاکھ اسرائیلی شیکل (اسرائیلی کرنسی ) جو تقریباایک لاکھ تیئس ہزار امریکی ڈالر بنتی ہے بطور جرمانہ اداکرنا پڑے گی اور چھ ماہ کی قید الگ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ پانچ سالوں کے دوران قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے ڈیڑھ ہزار سے زائد گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے خودمسمار کرنے کا حکم دیا جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی کو ضبط کرلیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan