Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی فوج نے فلسطینی علاقے میں پانی کی فراہمی معطل کردی

( فلسطین نیوز۔ مرکز اطلاعات)  فلسطینی عہدیدار کا بیان ہےکہ صہیونی حکام علاقے میں بسنے والے فلسطینیوں کو ہراساں کرتے ہوئے علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث وہ یہاں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مشکل بنارہے ہیں اور انہیں علاقے سے بے دخل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے آج مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوب میں واقع فلسطینی علاقہ مسافر یطامیں پینے کے صاف  پانی کی لائنیں توڑ دیں جس کے باعث علاقے میں صاف پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

دیوار علیحدگی اور آبادکاری کے خلاف عوامی کمیٹیوں کے کوآرڈینیٹر شرحب جبور کے بیان کے مطابق اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے علی الصبح علاقے پر چھاپہ مارا اور صہیونی بلدیہ کے بلڈوزروں کے استعمال سےفلسطینی کمیٹیوں کی جانب سے علاقے کو مہیا  کیے جانے والےپانی کی پائپ لائنوں کو تباہ کرنا شروع کردیا جبکہ احتجاج کرنے والے درجنوں فلسطینیوں کو قابض فوج نے علاقے میں داخل ہونے سے روکا اورتشدد کرتے ہوئے کم سے کم  تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

شرحب جبور کا کہنا تھا کہ صہیونی حکام علاقے میں بسنے والےفلسطینیوں کو ہراساں کرتے ہوئے علاقے سے بے دخل کرنا چاہتے ہیں جس کے باعث وہ یہاں فلسطینیوں کی زندگیوں کو مشکل بنا تے ہوئے ایسی کارروائیوں سےانہیں علاقے سے بے دخل ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔

خیال  رہے کہ صہیونی آباد کاروں کی فلسطینیوں سے چھینی گئی اس اراضی کو اسرائیلی حکام فلسطینیوں کو واپس دینے کا ارادہ نہیں رکھتے جس کے بعد تقریبا 2 ماہ سے فلسطینیوں  نے اپنی زمین کو صہیونیوں  سے پاک کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئےاحتجاجی سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور صہیونی فوج سے روزانہ کی بنیاد پر تصادم جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan