Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی جیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی اولین ترجیح ہے :اسماعیل ھنیہ

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister34

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی آئینی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ صہیونی جیلوں میں مقید ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی رہائی ان کی حکومت کی اولین ترجیح پر جس پر کوئی سمجھوتہ آج تک کیا گیا ہے اور نہ ہی آئندہ کیا جائے گا.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ان خیالات کا اظہار فلسطینی وزیراعظم نے حجاج کرام کے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا ہے.ا ن کا کہنا تھا کہ فلسطینی حکومت کو اسرائیلی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، وہ تمام فلسطینیوں کی رہائی کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کرے گی.
اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ انہوں نے فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی کے کوششوں کے ضمن میں سرکردہ عالمی قائدین کو خطوط بھی تحریر کیے ہیں. جن میں انہیں اسرئیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی مشکلات سےآگاہ کرتے ہوئے ان کی رہائی کے لیے کوششیں کرنے کا مطالبہ کیا ہے.
فلسطینی وزیراعظم نے کہا کہ غزہ حکومت کے تمام ادارے صہیونی جیلوں میں قید اپنے شہریوں کی رہائی کے لیے سرگرم ہیں. انہوں نے صہیونی جیلوں میں زیرحراست فلسطینیوں کو قوم کے “ہیرو” قرار دیا.
فلسطینی مہاجرین اور مقبوضہ فلسطین سے نکالے گئے شہریوں کی وطن واپسی کے بارے میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ بعض ممالک فلسطینیوں کے حق واپسی سے انہیں محروم کرنے کے کوشاں ہیں لیکن وہ فلسطینی قوم کو یہ اطمینان دلاتے ہیں کہ ایسے ملک فلسطینیوں کے دشمن ہیں اور وہ انہیں ان کے اس دیرینہ حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے.
قبل ازیں فلسطینی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں غزہ کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان ظاہر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا . ان کا کہنا تھا کہ غزہ پولیس نے عوامی خدمت کا حق ادا کیا ہے، اس کی دنیا کے کسی دوسرے ملک میں مثال پیش نہیں کی جا سکتی. ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہے اور غزہ کے سیکیورٹی اداروں نے اس کا حق ادا کیا ہے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے ان خیالات کا اظہار غزہ میں پولیس کی کارکردگی سے متعلق ایک بیان میں کیا ہے. ان کا یہ بیان فلسطینی وزارت داخلہ کی ویب سائیٹ پر بھی جاری کیا گیا ہے.
خیال رہے کہ فلسطینی وزیراعظم کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب حال ہی میں غزہ پولیس نے “شریف شہری اور عقل مند پولیس” کے عنوان سے شہریوں کے تحفظ کے لیے ایک نئی مہم شروع کی ہے.
اسماعیل ھنیہ نے اپنے بیان میں اس مہم کو بھی سراہا ہے. ان کا کہنا ہے کہ یہ مہم اپنے مقاصد میں کامیاب ہوئی ہے کیونکہ پولیس نے شہریوں کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کیے ہیں جو تسلی بخش ہیں. اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود غزہ کی پولیس نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ہے.
پولیس کے نام اپنے پیغام میں اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا عوام پر اعتماد صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب پولیس اور تمام دیگر ادارے شہریوں کےتحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے احترام میں بھی کوئی کمی نہ چھوڑیں. ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا صرف یہی کام نہیں کہ وہ جرائم پیشہ افراد پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں، انہیں عوامی خدمت میں بھی کوئی کمی نہیں چھوڑنی چاہیے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan