Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

al-aqsa-mosque3 دسیوں اسرائیلی آبادکار اتوار کے روز مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں اور یہ عمل اسرائیلی قابض انتظامیہ کی طرف سے ان کوششوں کو مزید تقویت دینے کا باعث بنے گی جن کے تحت وہ مسلمانوں کے مقدس مقامات کو اپنی تحویل میں لے کر فلسطین کو یہودیانے کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن برائے ورثہ و اوقاف (اے ایف ای ایچ) نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی تنظیمیں یہودیوں کو پیغام دے رہی ہیں کہ وہ اتوار اور پیر کو یہودیوں کے تہوار (پوریم ) کے موقع پر مسجد اقصیٰ پر ہلہ بول کر اور اسے نقصان پہنچاکر یہ دن منانے کا اہتمام کریں۔ اے ایف ای ایچ نے نے کہا کہ انتہا پسند یہودی گروپوں کی طرف سے جاری عبرانی ویب سائٹ پر ایک مختصر اشتہار سے اس کا عندیہ ملتا ہے۔ اشتہار میں کہا گیا ہے کہ “اس پوریم پر ہم ہارنے والوں میں نہیں ہونگے۔ ۔ہم اپنی عبادت گاہ کی تعمیر کی منزل کی طرف بڑھیں گے۔” اقصیٰ فاؤنڈیشن برائے ورثہ و اوقاف نے مزید کہا ہے کہ بہت ساری یہودی تنظیمیں جن میں یہودی لیڈر شپ مئومنٹ،السنہدرین،یہودی معبد ورثہ فنڈ،اورمعبد کی تعمیرکے سلسلے میں انسانی حقوق کی تنظیم شامل ہیں نے ایسے اشتہارات شائع کئے ہیں جن میں16 مارچ 2010 کو تیسرے یہودی معبد کیلئے عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔ ان تنظیموں نے یاد دلایا ہے کہ یہ روز اسی دن سے مناسبت رکھتا ہے جس روز مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں مسجد اقصیٰ سے کچھ میٹر دورری پر یہودیوں کی سب سے بڑی اجتماعی عبادت گاہ حرفا کی تعمیر مکمل ہوئی تھی۔ عبرانی ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز اور وزیر اعظم نیتن یاہوحرفاعبادت گاہ کی افتتاحی تقریب میںشرکت کریں گے اور اسی روز یہودی فقیہوں کی پیشنگوئیوں کو صحیح ثابت کرنے کیلئے تیسری بڑی یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے کام کا آغاز ہوگا۔ فلسطینی اسلامک مومنٹ کے نائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ مسجد ابراہیم کو یہودی ورثے میں شامل کرنا دراصل یہ دیکھنا ہے کہ مسلم امة کیسا ردعمل دکھاتی ہے اور اسی ردعمل کے مطابق یہودی مسجد اقصیٰ کے بارے میں نئے مہینے میں اپنی کاروائی کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ اقصیٰ فاونڈیشن برائے ورثہ و اوقاف نے مسجد اقصیٰ کے محافظوں اور فلسطینی عوام کو حالات پر گہری نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے اور مسجد اقصیٰ کی حفاطت کیلئے ان کی اس علاقے میں مستقل موجودگی کی ضرورت پر زور دیا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan