Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صہیونی آبادکاروں کے ہاتھوں مسجد اقصٰی کی تاحال بے حرمتی جاری

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی آبادکار شر انگیزی کے لیے مسلسل مسجد اقصٰی کی بے حرمتی جاری رکھے ہوئے ہیں اور عالم اسلام کی غیرت کو للکار رہے ہیں  لیکن غیرت مسلم زندہ ہونے کا نام نہیں لیتی۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایک مرتبہ پھر صہیونی آباد کاروں کے منظم گروہ نے مسجد اقصٰی میں جوتوں سمیت گھس کر  مقدس مقامات کی بےحرمتی کی جبکہ مسلمان نمازیوں پراشتعال انگیز فقرے کسے اورمذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھومتے ہوئے نمازیوں کو پریشان کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج کی فول پروف سکیورٹی  نے شر پسند صہیونیوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا اور شر انگیزی پھیلانے والے سیکڑوں اسرائیلی آباد کار دیر تک نمازیوں کو اشتعال دلانے کی کوششیں کر تے رہے۔

واضح رہے کہ صہیونی آباد کار اسرائیلی فوج کی سر پرستی میں مسلمانوں کو مذہب کے بنام پر اشتعلال دلاتے ہیں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی کر تے ہیں تاکہ در عمل کے طور پر فلسطینی  جوابی کارروائی کریں جس کے بہانے  صہیونی فوج  فلسطینیوں کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم تفتیشی مراکز میں  تشدد کا نشانہ بناتی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan