Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونیوں نے ’’عید الفصح‘‘ کی تیاری کے لیے سیکیورٹی انتظامات بڑھا دیے

palestine_foundation_pakistan_iof-westbank

جارح صہیونی حکام نے یہودیوں کی ’’عید الفصح‘‘ کے حوالےسے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں جامع سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

اتوار کے روز عبرانی زبان میں چھپنے والے اخبار ’’ یدیعوت احرنوت‘‘ کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اعلان کیا ہے پیر اور منگل کی درمیانی شب سے لیکر منگل کی شام تک ہزاروں سیکیورٹی اہلکاروں کو مختلف علاقوں میں پھیلا دیا گیا ہے۔ صہیونی علاقوں کے قائد ’’اھرون فرنکو‘‘ کی قیادت میں سرحدی گارڈز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

جریدے کے مطابق القدس شہر میں پچھلے دنوں پیش آنے والے واقعات اور پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے پیش نظر اس سال سیکیورٹی سازوسامان کی مقدار بھی دوگنا کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 1948 میں بھی سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا تھا جس کے سبب مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان تجارتی اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاء اور مزدوروں کی نقل وحمل رک گئی تھی۔ اسی طرح سنۃ 48 کے مقبوضہ عرب علاقوں سے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کا داخلہ بھی رک گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan