Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

صدی کی ڈیل امریکہ کی حماقت ہے، ناکام ہو گی۔ مقررین سیمینار

اسلام آباد (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور ادارہ مطالعات سیاسی اسلام آباد کے زیر اہتمام سات فروری جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ایک سمینار بعنوان “صدی کی ڈیل ، قاسم سلیمانی کی شہادت اور اسلامی مزاحمت کا مستقبل”منعقد کیا گیا جس کا مقصد فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت، عالم استکبار کی اسلام دشمن پالیسیوں اور قاسم سلیمانی و رفقا پر امریکی حملے کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ سمینار میں پاکستان کی سیاسی ،مذہبی قیادت بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، ممتاز تجزیہ نگار ایاز میر، سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی گلزار نعیمی، ادارہ مطالعات سیاسی کے سربراہ سجاد بخاری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمیت ملک کی صحافتی شخصیات سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی۔

کانفرنس سے مقبوضہ فلسطین سے اسلامی جہاد فلسطین کے رہنما خالد البطش نے ویڈیو لنک سے خطاب کیا جبکہ بیت المقدس سے مسیحی رہنما عطاء اللہ حنا نے آڈیو خطاب کیا ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی صدر نے قاسم سلیمانی کو شہید کرایا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد مستقبل کے صدارتی انتخابات میں امریکی قوم کی تائید حاصل کرنا تھا۔

فرحت اللہ بابر نے قاسم سلیمانی کی جرات و تدبر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قاسم سلیمانی زندہ رہے امریکہ کو ڈیل آف سنچری پر بات کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔ قاسم سلیمانی ایک مزاحمتی فکر و کردار کا نام ہے۔ ایران وہ واحد ملک ہے جو ظلم وناانصافی کے خلاف مزاحمت کرنا جانتا ہے۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کو منظم طریقے سے پاکستان میں داخل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ارض پاک تک داعش کی رسائی روکنے میں ایران اور قاسم سلیمانی کا کلیدی کردار رہا ہے۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ امریکہ نے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ تیسری عالمی جنگ سرمایہ دارانہ نظام کی خواہش بھی ہے اور ضرورت بھی۔صدی کی ڈیل کا منصوبہ ناکام اور اسرائیل کا وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا شاہ کے دور میں ایران امریکی سلامتی و مفادات کا اہم ستون تھا۔ انقلاب ایران کے بعد امریکہ کا یہ ستون کمزور ہو گیا۔قاسم سلیمانی امریکہ کے اسلام دشمن عزائم کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ تھے۔ امریکہ سمجھتا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شہادت لوگوں کو خوف و ہراس کا شکار کر دے گی لیکن جلد ہی اسے اپنی حماقت اور مغالطےکا احساس ہو گیا ہے۔ قاسم سلیمانی ایک مزاحمت ایک عہد کا نام ہے جسے تاریخ میں سنہری الفاظ سے لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے نام پر فلسطینی عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سینئرتجزیہ نگار اور صحافی ایاز امیر نے کہا کہ شام میں مسلمانوں کی کامیابی اور دہشت گرد گروہوں کی شکست میں ایران نے جاندار کردار ادا کیا۔قاسم سلیمانی کے شہادت کے بعد ایران کےحوصلے اور طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی بیس پر ایرانی حملے کے نتیجہ میں کسی بھی قسم کےجانی نقصان نہ ہونے کا امریکی دعوی غیر حقیقی ہے۔حملے کے وقت بیس میں امریکی فوجی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے ریاست کے خلاف جنگ کی ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں صرف مسلم ممالک ہی ہیں جنہیں شدید ترین نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔ عسکری اعتبار سے حزب اللہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔ انہوں نے اسرائیل میں فلسطینی مسلمانوں کے دفاع کے لیے حماس کے کردار کی بھی تعریف کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مفتی گلزار نعیمی نے مسلمانوں کے مابین اتحاد و یکجہتی پر زور دیا اور اسلامی مزاحمت کا بھرپور ساتھ دینے کی تاکید کی ۔

فلسطین فاؤنڈیشن کے رہنما صابرابومریم نے سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی کڑی ہے۔امریکہ ڈیل آف سنچری کی آڑ میں فلسطین کے وجود کو مٹانا چاہتا ہے۔ امریکہ اور عالمی قوتوں کا یہ اقدام زمینی حقائق سے متصادم ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ کسی بھی ریاست کے باسی اپنی جان سے زیادہ اپنے وطن کی حفاظت کرتے ہیں۔ فلسطین کے حوالے سے عمار مغینہ اور یاسر عرفات ہم خیال و ہم نظریات تھے۔ اسرائیل نے عمار مغینہ کو شہید کر کے شام میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کی راہ ہموار کی۔ قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا مقصد’’صدی کی ڈیل‘‘کے منصوبے کو فعال رکھنے کے لیے مضبوط رکاوٹ کو راستے سے ہٹانا تھا۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ادارہ مطالعات سیاسی کے رہنما سجاد بخاری نے کہا کہ امت مسلمہ کے خلاف استعماری قوتوں کی عسکری منصوبہ بندی چاہے کتنی ہی منظم کیوں نہ ہو مقاومتی بلاک کو کمزور نہیں کر سکتی۔ امریکہ کو قطعاًاندازہ نہیں تھا کہ عالم اسلام کے نڈر مجاہد قاسم سلیمانی کو نشانہ بنانے کی اسے کتنی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ مشرق وسطیٰ میں مسلم کُش پالیسیوں کی راہ کی سب سے بڑی رکاوٹ قاسم سلیمانی تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ جس ’’صدی کی ڈیل‘‘ کے خواب دیکھ رہا اس کی تعبیر انتہائی گھناؤنی ہو گی۔

تنظیم اہل حرم کے رہنما علامہ گلزار نعیمی نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کوئی شیعہ سنی جنگ نہیں بلکہ اہل باطل کے خلاف اہل حق کا قیام ہے۔ باوقار قوم اسے کہتے ہیں جو غلط کو غلط کہنے کی اخلاقی جرات رکھتی ہو۔ قاسم سلیمانی اس اعتبار سے امتیازی شناخت رکھتے تھے۔ عالم اسلام کے لیے ان کا کردار لائق تحسین ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan