Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صدر احمدی نژاد کا دورہ لبنان ، امریکہ و اسرائیل کی پریشانی

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-ahmadinejad-iranian-president20

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد کا دورہ لبنان جہاں لبنان کی تقریبا سبھی سیاسی اور مذہبی شخصیات کے ساتھ ساتھ لبنانی عوام نے ان کا والہانہ اورپرتپاک استقبال کیا، بدستور عالمی اورعلاقائی ذرائع ابلاغ اورسیاسی حلقوں کی توجہ کا مرکزبنا ہوا ہے ۔ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد کے دورہ لبنان پر جہاں پوری دنیا کی توجہ مرکوزہے وہیں امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے یہ بیہودہ دعوی کرتے ہوئے کہ ایران لبنان کو غیرمستحکم کرنا چاہتا ہے لبنان کی حاکمیت اوراقتدار اعلی کو کمزورکرنے کی کسی بھی طرح کی کوشش کی بابت خبردار کیا ہے ۔ صہیونی حکام نے بھی جو اس دورے سے سخت پریشان ہيں اپنے ردعمل میں جو ان کی بے بسی اورعاجزی کو نمایاں کرتا ہے کہا ہے کہ لبنان ایک سخت گیرملک میں تبدیل ہونے جارہا ہے اور یہ ان کے لئے باعث تشویش ہے ۔ امریکی اورصہیونی حکام کی طرف سے ایران کے خلاف اس طرح کے بیہودے دعوے ایک ایسے وقت کئے جارے ہيں جب صہیونی حکومت دنیا کی نگاہوں میں پوری طرح سے گرچکی ہے اور اس وقت دنیا کے لوگ ہر دور سے زیادہ اس حکومت سے نفرت کررہے ہيں اور امریکہ جو سازبازکے عمل کو لے کر بری طرح سے ناکام ہوچکا ہے اب غاصب اسرائیل کو مکمل نابودی اور زوال سے بچانے کے لئے ہاتھ پیر مار رہا ہے ۔ جب کہ ایران کو امریکہ اوراسرائیل کے جھوٹے پروپیگنڈوں کے برخلاف عالم اسلام اورعلاقے کے ملکوں میں بہت ہی اہمیت اوراحترام کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔ ہرچند کہ فلسطینی عوام کے حقوق کی بازیابی اور امت اسلامیہ کے اتحاد کے تعلق سے ایران کے دلیرانہ موقف کی وجہ سے آج سامراجی طاقتیں ایرانی عوام سے عداوت و دشمنی کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہيں دے رہی ہيں ۔ مگراپنے موقف پرقائم رہتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے اپنے دورہ لبنان کے دوسرے دن علمائے لبنان سے اپنے خطاب میں اتحاد کو مستحکم بنائے جانے کی ضرورت کی پر زور دیتے ہوئے تمام الہی ادیان کے پیرؤں کے مابین اتحاد کو مضبوط بنانے پر خاص تاکید کی انھوں نے کہا کہ وحدت کا مطلب اقوام کی شناخت اورقومیتوں کی نفی نہيں ہے بلکہ وحدت و اتحاد کا مطلب ان سب کا باہمی احترام کرنا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس حقیقت کا بھی ذکرکرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں بھی مختلف مذاہب اور فرقوں کے لوگ رہتے ہيں جن کی اپنی الگ شناخت پہچان اورزبان ہے کہا کہ جس چیز نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کومتحد بنا رکھا ہے وہ الہی و انسانی اقدار پر توجہ اورتوحید پرستی ہے ۔ صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے ملت لبنان کی بھی خصوصیات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ملت لبنان بھی ظالم غاصبوں اور عصرحاضرکی فاسق طاقتوں کے مقابلے میں اپنے اتحاد و يگانگت کے ذریعہ ڈٹی ہوئی ہے اور اس طرح کا معاشرہ اتحاد و یکجہتی کا ایک بہترین نمونہ بن سکتا ہے ۔ اس میں شک نہيں کہ آج علاقے کی اقوام نے جس چیز کا تجربہ کیا ہے وہ اس حقیقت کا غماز ہے کہ ایران اتحاد ویکجہتی کا سب سے بڑا حامی ہے اور وہ امت اسلامیہ کی سربلندی کے علاوہ اور کچھ نہيں چاہتا ۔ لبنان کے حکام نے بھی جیسا کہ انھوں نے صدر احمدی نژاد کے دورہ لبنان کے سلسلے میں امریکی حکام کے مداخلت پسندانہ بیانات کا دوٹوک جواب بھی دے دیا ہے ، اس پیغام کو درک کرلیا ہے اور وہ امریکی اوراسرائیلی حکام کے اس طرح کے بیانات کی پرواہ نہيں کرتے جیسا کہ حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے منگل کی رات بیروت میں صدر احمدی نژاد کی موجودگی ميں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا لبنان کے عوام امریکہ اوراسرائیل کے دعوؤں کو شیطانی سازشوں سے زیادہ کچھ نہيں سمجھتے کیونکہ مسلمانوں کو امریکہ اوراسرائیل سے جنگ، تباہی مجرمانہ اقدامات اوراسلامی مقدسات کی اہانت کے علاوہ کچھ بھی نہيں ملا ہے ۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan