Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

صدرعباس کی اسرائیلی وزیر دفاع سے ملاقات شہدا کے خون سے غداری ہے: حماس

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مقبوضہ بیت المقدس ۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے صدر محمود عباس کی اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سے ملاقات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شہدا کے خون کے ساتھ غداری قرار دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ بینی گینٹز کی صدر عباس سے ملاقات خطرناک اور فلسطینی قوم کے شہدا کے خون کے ساتھ غداری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات فلسطینی اتھارٹی اور قابض دشمن کے درمیان سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کا واضح ثبوت ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی قیادت نے فلسطینی قوم کے مفادات سے پیٹھ پھیر کر صہیونی دشمن کے مفادات کے لیے کام شروع کیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan